Radio D | Deutsch Lernen | Deutsche Welle
سبق 05: بادشاہ لڈوگ زندہ ہے
- Autor: Vários
- Narrador: Vários
- Editor: Podcast
- Duración: 0:15:00
- Mas informaciones
Informações:
Sinopsis
Radio Dمیں پاؤلا اور آئیحان نئے سا تھی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان کے لئے ایک مشن پہلے سے ہی تیار ہے۔ باویریا کا آنجہانی بادشاہ لڈوگ غالبا ذندہ ہے۔ انہیں وہاں جا کر حقیقت حال کا پتہ چلانا ہے فیلپ اپنے سا تھیوں پاؤلا اورآئیحان سے تعارف کے ساتھ ساتھ نک چڑھی یوزفینے سے بھی جان کاری کرتا ہے جو دفتر میں نظم وضبط کی ذمہ دار ہے۔ Radio D کی ادارتی مجلس میں پہنچ کر فیلپ کے پاس اتنا سا بھی وقت نہیں کہ وہ کچھ آرام کر سکے۔ کیوں کہ فیلپ اور پاؤلا نے جو اولین کام سر انجام دینا ہے وہ پہلے سے ہی تیار ہے۔ یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ باویریا کے بادشاہ لڈوگ ابھی ذندہ ہیں۔ حالانکہ وہ 1886میں پراسرار حالات میں فوت ہو گئے تھے۔ دونوں رپورٹر قلعہ نوائے شوان شٹائن میں پہنچ کر اس بارے میں کھوج لگاتے ہیں۔ وہاں انہیں ایک عجیب وغریب شخصیت سے پالا پڑتا ہے۔ پراسرار واقعات سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں اور یوں اس قصے میں سوالیہ الفاظ اور جوابی فقروں پر غور کرنے کا موقع ملتا ہے۔