Sinopsis
Paula und Philipp recherchieren mysteriöse Fälle. Folgen Sie den Redakteuren von Radio D quer durch Deutschland und lernen Sie dabei die deutsche Sprache! Dieser Kurs trainiert in besonderer Weise das Hörverstehen.
Episodios
-
سبق 06: بادشاہ لڈوگ کیسے مرا؟
28/11/2008 Duración: 15minنواۓ شوان شٹائن میں پاؤلا اور فیلپ ایک پراسرار نا معلوم شخص سے ملتےہیں جس نے کنگ لڈوگ کا لمبا کوٹ پہن رکھا ہوتا ہے۔ دونوں اس بات کی کھوج لگاتے ہیں کہ لڈوگ کی پراسرار موت کی حقیقت کیا ہے؟ ایک شخص جس نے کنگ لڈوش کا شاہانہ کوٹ پہن رکھا ہوتا ہے، فیلپ اور پاؤلا کو یقین دلانا چاہتا ہے کہ وہی دراصل فوت شدہ بادشاہ ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ لڈوگ کی موت کیسے واقع ہوئی؟ دونوں رپورٹر ایک صوتی کہانی میں مختلف تاویلات پر روشنی ڈالتے ہیں جن کا تعلق شٹارن برگر جھیل پر پیش آنیوالی بادشاہ کی موت کے گنجلک واقعات سے ہے۔ فیصلہ کن سوال یہ ہے: کیا یہ ایک ناپسندیدہ حکمران کا قتل تھا یا ایک جنونی شخص کا اقدام خودکشی؟ ایک نا معلوم شخص سے ملاقات واضح کرتی ہے کہ واقف کاروں اور اجنبیوں کے ساتھ کس طرح سے گفتگو کی جاتی ہے۔ اسی وجہ سےSie یعنی آپ اورdu یعنی تم کا طرز تخاطب بیان کیا گیا ہے۔ مذید براں فعلsein کی مطلق اشکال پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
-
سبق 05: بادشاہ لڈوگ زندہ ہے
28/11/2008 Duración: 15minRadio Dمیں پاؤلا اور آئیحان نئے سا تھی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان کے لئے ایک مشن پہلے سے ہی تیار ہے۔ باویریا کا آنجہانی بادشاہ لڈوگ غالبا ذندہ ہے۔ انہیں وہاں جا کر حقیقت حال کا پتہ چلانا ہے فیلپ اپنے سا تھیوں پاؤلا اورآئیحان سے تعارف کے ساتھ ساتھ نک چڑھی یوزفینے سے بھی جان کاری کرتا ہے جو دفتر میں نظم وضبط کی ذمہ دار ہے۔ Radio D کی ادارتی مجلس میں پہنچ کر فیلپ کے پاس اتنا سا بھی وقت نہیں کہ وہ کچھ آرام کر سکے۔ کیوں کہ فیلپ اور پاؤلا نے جو اولین کام سر انجام دینا ہے وہ پہلے سے ہی تیار ہے۔ یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ باویریا کے بادشاہ لڈوگ ابھی ذندہ ہیں۔ حالانکہ وہ 1886میں پراسرار حالات میں فوت ہو گئے تھے۔ دونوں رپورٹر قلعہ نوائے شوان شٹائن میں پہنچ کر اس بارے میں کھوج لگاتے ہیں۔ وہاں انہیں ایک عجیب وغریب شخصیت سے پالا پڑتا ہے۔ پراسرار واقعات سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں اور یوں اس قصے میں سوالیہ الفاظ اور جوابی فقروں پر غور کرنے کا موقع ملتا ہے۔
-
سبق 04: نئے ساتھی کا انتظار
28/11/2008 Duración: 15minادارتی شعبے کو فلپ کا انتظارکرنا پڑتا ہے۔ اس کے مستقبل کے سا تھی پاؤلا اور آئیحان اس کے انتظا ر میں وقت گذار رہے ہیں۔ ٹیلی فون سے بھی اس کے ساتھ رابطہ قائم نہیں ہو پاتا۔ خراب موسم کی وجہ سے فیلپ کو بہت دیر ہو جاتی ہے۔وہ ٹیلیفون کے ذریعے پاؤلا کو اطلاع دینا چاہتا ہے۔لیکن وہ اس سے رابطہ نہیں کر پاتا۔ پاؤلا اور اس کا سا تھی آئیحان بالآخر دفتر سے چلے جا تے ہیں۔ بعد میں جب فیلپ کی ماں ادارتی شعبے میں فون کرتی ہے تو صورت حال مکمل طور پر گنجلک ہو جا تی ہے۔ فیلپ دیر ہو جا نے کی وجہ سے معذرت کی کوشش کرتا ہے۔ سامعین معذرت خواہ ہونے کے مختلف طریقے سیکھتے ہیں
-
سبق 03: برلن روانگی
28/11/2008 Duración: 15minفیلپ برلن روانہ ہوتا ہے۔ لیکن اس کی توقع کے مطابق یہ سفر طے نہیں ہو پاتا۔ موسم اس کے منصوبے کو خاک میں ملا دیتا ہے۔ اسی دوران کچھ لوگ متعارف کرائے جاتے ہیں فیلپ گاڑی کے ذریعے میونخ ہوائی اڈے کی طرف رواں دواں ہے۔ وہاں سے وہ برلن پرواز کرنا چاہتا ہے۔ لیکن موسمیاتی پیشن گوئی کے مطابق سخت بارش اور گرج چمک کی وجہ سے اس کا سفر طے ہونے میں توقع سے کہیں ذیادہ وقت لگ جاتا ہے۔ اسی دوران Radio D کے ادارتی شعبے کے کارکنوں سمیت، فیلپ اور اس کی والدہ اس قصے میں اپنا صیح تعارف کراتے ہیں۔ نیز تعارف کے مختلف انداز سے پتہ چلتا ہے کہ انسان دوستانہ یا رسمی طریقے سے کیسے سلام کرتا ہے۔
-
سبق 02: Radio D سےٹیلی فون
28/11/2008 Duración: 15minفیلپ کو سکون میسر نہیں۔ مچھروں کے بعد اب ہمسایوں کے ہاں سے چیخنے چلا نے کی آوازیں آ رہی ہوتی ہیں۔ برلن سے ایک غیر متوقع ٹیلی فون اسے اپنا پروگرام ختم کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ فیلپ Radio D کی طرف روانہ ہو جا تا ہے گاؤں میں فیلپ کو جس سکون کی توقع تھی وہ اسے حاصل نہیں کر پایا۔ ایک آرا مشین اور انا ڑیوں کی طرح بجاۓ جانے والے باجے کی آوازوں سے اس کے اعصاب جواب دینے لگتے ہیں۔ ایسے میں بڑے درست موقع پر پاؤلا کا فون آتا ہے، جو برلن Radio D میں کام کرتی ہے۔ فیلپ اپنی والدہ کو سخت مایوسی کےعالم میں چھوڑ کر دارلحکومت برلن کی طرف روانہ ہو جاتا ہے۔ یہاں بھی چند الفاظ کی مدد سے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ کیا کچھ پیش آیا۔ خاص طور پر بین الا قوامی الفاظ اور آوازوں کے اتار چڑھاؤ کے ذریعے واقعات کے تسلسل اور جرمن زبان کو سن کر سمجھنے کی مشق میں مدد ملتی ہے۔
-
سبق 01: دیہی علاقے میں ملاقات
28/11/2008 Duración: 15minنوجوان فیلپ دیہی علاقے کا سفر کرتا ہے۔ اپنی والدہ Hanne سے ملاقات اس کے لئے راحت کا باعث ہے۔ لیکن جلد ہی یہاں کے ناخوشگوار پہلوؤں سے بھی اس کا واسطہ پڑتا ہے۔ ’’قدرتی حسن، اہا کیسی خوبصورتی‘‘ فیلپ یہ بات اس وقت کہتا ہے جب وہ دیہی علا قے میں اپنی والدہ کے ساتھ ملاقات کر کے تھوڑاسا آرام کرنا چاہتا ہے۔ لیکن گائیوں اور بلیوں کے علاوہ یہاں اور بھی جانورپائے جاتے ہیں۔ باغ میں بیٹھ کر کافی سے لطف اندوز ہونے کا دور جلد ہی ختم ہو جاتا ہے۔ مچھر فلپ کا سکون برباد کر دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اسے ایک اور تکلیف دہ تجربے سے بھی گذرنا پڑتا ہے۔ جس کو جرمن الفاظ کی زرا سی بھی سوجھ بوجھ ہو گی وہ اس منظر کو سمجھ سکتا ہے۔ پس منظر کے شور سے پتہ چلتا ہے کہ فیلپ اس وقت کہاں ہے۔ اس قصے کے ذریعے سامعین استقبالیہ الفاظ اور الوداعی کلمات سیکھتے ہیں۔