Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editor: Podcast
  • Duración: 74:44:49
  • Mas informaciones

Informações:

Sinopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodios

  • مختصر خبریں: منگل 17 جون 2025

    17/06/2025 Duración: 04min

    انتھونی البانیزی کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات منسوخ کر دی گئی تہران سے غیر ملکیوں کا انخلا، چوتھے روز بھی فضائی حملے جاری وکٹورین حکومت کے میلبورن کے ارد گرد تمام پبلک ہاؤسنگ ٹاورز کو گرانے اور دوبارہ تیار کرنے کے منصوبے پر قانونی کارروائی جاری ہے۔

  • Cough up or queue up: the tough choice facing patients in need of specialist care - مریضوں کے لئے مشکل انتخاب:اسپشلسٹ کو دکھانے کے لئےبھاری فیس دیں یا طویل انتظار کریں؟

    17/06/2025 Duración: 07min

    A new report has found that high medical costs have caused almost two million Australians to delay or skip appointments with specialist doctors. The report from the Grattan Institute says some specialists in the private sector charge patients two to three times more than the rate Medicare sets for those services. The Institute suggests stripping public funding to doctors charging excessive fees could be part of the remedy. - ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مہنگے طبّی اخراجات کی وجہ سے تقریباً 20 لاکھ آسٹریلین ماہر ڈاکٹروں ( Specialist ) سے ملاقات منسوخ یا موخّر کر رہے ہیں۔ گریٹن انسٹیٹیوٹ کی اس رپورٹ کے مطابق کچھ نجی ماہر ڈاکٹر مریضوں سے میڈی کیئر کی مقرر کردہ فیس سے دو سے تین گنا زیادہ چارج کرتے ہیں۔ انسٹیٹیوٹ نے تجویز دی ہے کہ جو ڈاکٹرز حد سے زیادہ فیس وصول کرتے ہیں، ان کی عوامی فنڈنگ ختم کرنا اس مسئلے کا ایک ممکنہ حل ہو سکتا ہے۔

  • How do Australia's new laws help prevent and respond to hate speech? - SBS Examines:آسٹریلیا کے نئے قوانین نفرت انگیز تقریر کو روکنے اور اس کا جواب دینے میں کس طرح مدد کرتے ہیں؟

    16/06/2025 Duración: 05min

    According to the United Nations, governments around the world are struggling to counter hate speech. - اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر کی حکومتیں نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔

  • CHOICE study doesn't diminish sunscreen's importance in melanoma capital of the world, advocates say - سن اسکرین کی لیبلنگ مبالغہ آمیز سہی مگر پھر بھی سن اسکرین ضرور لگائیں: ماہرین

    16/06/2025 Duración: 07min

    A new report from consumer advocacy group CHOICE has found only four out of 20 popular sunscreen products actually meet their claims of sun protection. The findings have sparked concerns among consumers. But experts and advocates say putting on sunscreen is still important for skin cancer prevention. - صارفین کے حقوق کے گروپ CHOICE کی ایک نئی رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ 20 مشہور سن اسکرین مصنوعات میں سے صرف چار ہی اپنے دعوے کے مطابق سورج سے درج شدہ لیول کا تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج نے صارفین میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ تاہم، ماہرین اور جلد کی صحت کے حامی کہتے ہیں کہ سن اسکرین کی مبالغہ آمیز لیبیلنگ کے باوجود جلد کےکینسر کی روک تھام کے لیے سن اسکرین لگانا اب بھی انتہائی اہم ہے۔

  • مختصر خبریں: پیر 16 جون 2025

    16/06/2025 Duración: 04min

    وزیر اعظم انتھونی البنیزی کی کینیڈین ہم منصب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کو اسرائیل کی کارروائی یکطرفہ تھی۔

  • ایئر انڈیا طیارہ حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچ پایا

    13/06/2025 Duración: 06min

    ایئر انڈیا کے طیارہ حادثے کی کثیر القومی تحقیقات جاری ہیں جس میں ایک مسافر کے علاوہ تمام مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے کم از کم 265 لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے کیونکہ طیارہ لینڈنگ کے وقت میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے ٹکرایا تھا۔

  • ہفتہ رفتہ: جمعہ 13 جون 2025

    13/06/2025 Duración: 07min

    اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت پر حملہ کیا اور ہنگامی حالت کا اعلان کردیا، لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گئی جس میں سوار ایک مسافر کے علاوہ تمام مسافروں کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے اور امریکہ، آسٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ امریکہ کے سلامتی کے معاہدے کا جائزہ لے رہا ہے۔

  • البانیزی حکومت کا اسرائیلی حکومت کے دو وزراء پر پابندیوں کا دفاع

    12/06/2025 Duración: 08min

    آسٹریلیا نے چار دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیلی حکومت کے دو ارکان پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ کچھ لوگوں نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

  • مختصر خبریں : جمعرات 12 جون 2025

    12/06/2025 Duración: 05min

    وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے امریکہ کے سہ فریقی معاہدے کے مستقبل کے بارے میں شکوک و شبہات کو مسترد کر دیا اور آسٹریلیا میں اسرائیل کے سفیر نے کہا ہے کہ دو اسرائیلی وزراء پر پابندیاں عائد کرنا 'ناقابل قبول' ہے۔

  • پاکستان میں سفری دستاویزات کے بغیر فیملی کو چھوڑ کر سڈنی آنے والا شخص گرفتار

    12/06/2025 Duración: 05min

    سڈنی کے ایک شخص پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی اور ایک سالہ بچے کو پاکستان میں جان بوجھ کر دستاویزات کے بغیر چھوڑ کر ان کی واپسی میں رکاوٹ ڈالی۔AFP کی تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے اس پر ایگزیٹ ٹریفکنگ EXIT TRAFFICKING اور جعلسازی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔۔۔ مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔

  • ’ابھی خرید یں بعد میں ادائیگی‘ جیسی آفٹر پے اسکیموں پر کریڈٹ کارڈ قوانیں کا اطلاق

    11/06/2025 Duración: 07min

    آفٹر پے اور زِپ یا ’’ ابھی خریدیں، بعد میں ادا کریں " (Buy Now Pay Later) جیسی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کو حکومت کی جانب سے نئے ضوابط کا سامنا ہے، لیکن اس کا تقریباً 40 فیصد آسٹریلوی صارفین پر کیا اثر پڑے گا جو ان سہولتوں کو استعمال کرتے ہیں؟ نئے قوانین ان سہولتوں کو کریڈٹ کی ایک قسم قرار دیتے ہیں، جس کے تحت ذمہ دارانہ قرضہ فراہمی کی شرائط، کریڈٹ چیکس اور صارفین کے لیے مزید تحفظات لازمی ہوں گے۔۔ مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔

  • مختصر خبریں : بدھ 11 جون 2025

    11/06/2025 Duración: 05min

    آسٹریلیا کی جانب سے دو اسرائیلی وزراء پر پابندیاں عائد ۔ وزیر خارجہ نے فیصلے کا دفاع کیا ہے ۔آسٹریا کے ایک اسکول میں فائرنگ سے حملہ آور سمیت گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ تسمانیہ میں کریڈل ماؤنٹین کے علاقے میں لاپتہ ہونے والے ایک وکٹورین شخص کی تلاش دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

  • کھانے جن کے بغیر پاکستان میں عید قرباں مکمل نہیں اور گلوکار سلیم شہزاد کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

    11/06/2025 Duración: 07min

    عید الاضحیٰ کے موقع پر چٹے پٹے، مزیدار اور ذائقہ دار پکوان بنوانے کیلیے پاکستانی ریسٹورنٹس میں شہریوں کا رش لگ گیا ہے اُدھر ماضی کے معروف گلوکار سلیم شہزاد کسمپرسی کی زندگی گزرانے پر مجبور ہیں۔

  • 50 years of SBS - the milestone moments as told by the journalists and presenters - ایس بی ایس کے 50 سال — صحافیوں اور پروڈیوسرز کی زبانی یادگار لمحات

    10/06/2025 Duración: 06min

    SBS is celebrating its 50th year. On June the 9th 1975 'Radio Ethnic Australia' launched - a bold experiment by Al Grassby, who was the first federal commissioner for community relations at the time. - ایس بی ایس اپنی پچاسویں سالگرہ منا رہا ہے۔ 9 جون 1975 کو 'ریڈیو ایتھنک آسٹریلیا' کا آغاز ہوا—یہ ایک جراتمندانہ تجربہ تھا جسے اُس وقت کے پہلے فیڈرل کمشنر برائے کمیونٹی ریلیشنز، ال گراس بی نے شروع کیا۔

  • Pakistani-origin man's death in traffic accident leaves community grieving in Australia

    10/06/2025 Duración: 05min

    The tragic death of Pakistani-origin youth Asadullah Satti in a traffic accident in New South Wales, Australia, has left the community in shock. As soon as NSW resident Umar Fazal heard the news, he immediately contacted a relative working in the emergency department of a nearby hospital in Orange to confirm the incident.

  • Pakistani researcher Muneera Bano reveals the secret to a successful academic journey in Australia

    10/06/2025 Duración: 06min

    From being an international student to becoming a Principal Researcher at Australia’s national science agency, CSIRO — Dr Muneera Bano shared her inspiring journey with SBS Urdu. She said that ensuring equity and inclusion in the world of artificial intelligence is currently one of her top professional priorities.

  • پاکستانی نژاد شہری کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پر کمیونٹی غمگین

    10/06/2025 Duración: 05min

    آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں پاکستانی نژاد نوجوان اسد اللہ ستی کی ایک ٹریفک حادثے میں موت نے کمیونٹی کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ نیو ساوتھ ویلز کے رہائشی عمر فاضل کو جیسے اس حادثے کی خبر ملی انہوں نے قریبی اورنج علاقے کے ہسپتال میں شعبہ ایمرجنسی میں موجود اپنے ایک عزیز سے رابطہ کیا اور اس کی تصدیق حاصل کی۔

  • Your guide to snow trips in Australia - آسٹریلیا میں برف کے سفر کے لیے آپ کی گائیڈ

    10/06/2025 Duración: 11min

    Australia may be known for its beaches, but its snowfields offer unforgettable winter experiences—whether you're skiing, tobogganing, throwing snowballs, or seeing snow for the very first time. In this episode, we’ll guide you through everything you need to know for a snow trip, from what to pack and where to go, to how to stay safe, warm, and ready for fun. - آسٹریلیا بھلے ہی اپنے ساحلوں کے لیے جانا جاتا ہو، لیکن اس کے برف کے میدان سردیوں میں ناقابل فراموش تجربات پیش کرتے ہیں — چاہے آپ اسکیئنگ کر رہے ہوں، ٹوبوگننگ کر رہے ہوں، برف کے گولے پھینک رہے ہوں یا پہلی بار برف دیکھ رہے ہوں۔ اس ایپی سوڈ میں، ہم آپ کی ہر اس چیز کے بارے میں رہنمائی کریں گے جو آپ کو برف کے سفر کے لیے جاننے کی ضرورت ہے، کس چیز کو ساتھ لے کر جانا ہے اور کہاں جانا ہے، کیسے محفوظ، گرم اور تفریح کے لیے تیار رہنا ہے۔

  • مختصر خبریں: منگل 10 جون 2025

    10/06/2025 Duración: 06min

    نیو ساؤتھ ویلز کی نائب پریمئیر کی کینسر کی تشخیص کے بعد خواتین کو مسلسل صحت کی جانچ جاری رکھنے کا مشورہ اور امریکہ میں ویکسین کے بارے میں ماہرین کا پینل برطرف کر دیا گیا۔

  • پرنسپل ریسرچر منیرہ بانو سے سنیے آسٹریلیا میں کامیاب تعلیمی سفر کا راز

    10/06/2025 Duración: 06min

    انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ سے لے کر نیشنل سائنس ایجنسی سی ایس آئی آر او میں پرنسپل ریسرچر تک کا سفر کامیابی سے طے کرنے والی ڈاکٹر منیرہ نے ایس بی ایس اردو سے بات چیت میں کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دنیا میں مساوات اور برابری کو یقینی بنانا ان دنوں ان کی پیشہ ورانہ ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

página 6 de 34