Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editor: Podcast
  • Duración: 53:51:10
  • Mas informaciones

Informações:

Sinopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodios

  • Australia Elections: "For the first time, I truly understood the power of my vote"

    23/04/2025 Duración: 05min

    Husnul Maab Syed, voting for the first time in Australia’s federal elections, says that one truly comes to understand the real power of a vote in this democratic system. Speaking to SBS Urdu, he said that the formation of a caretaker government before elections and the timely, transparent electoral process are key to establishing an organized and people-friendly government in Australia.

  • Who's Right? Who's Left? How will migrant communities vote this election? - SBS Examines: دائیں بازو یا بائیں بازو ؟ تارکین وطن اس انتخاب میں ووٹ دیتے ہوئے کیا مدنظر رکھیں گے

    23/04/2025 Duración: 07min

    Migration policies are a hot topic this election, but it's not clear how our diverse communities will cast their vote. - ہجرت کی پالیسیاں اس الیکشن میں ایک اہم موضوع ہیں، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ ہماری متنوع کمیونٹیز اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے کیا باتیں مدنظر رکھیں گی۔

  • Australia Elections: "For the first time, I truly understood the power of my vote" - آسٹریلیا کے انتخابات: "پہلی بارووٹ کی طاقت کا اندازہ ہوا"

    23/04/2025 Duración: 05min

    Husnul Maab Syed, voting for the first time in Australia’s federal elections, says that one truly comes to understand the real power of a vote in this democratic system. Speaking to SBS Urdu, he said that the formation of a caretaker government before elections and the timely, transparent electoral process are key to establishing an organized and people-friendly government in Australia. - آسٹریلیا کے وفاقی انتخابات میں پہلی بار ووٹ ڈالنے والے حسن معاب سید کہتے ہیں کہ یہاں کے جمہوری عمل میں ووٹ کی اصل طاقت کا اندازہ ہوتا ہے۔ ایس بی ایس سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں انتخابات سے قبل عبوری حکومت کی تشکیل اور بروقت شفاف انتخابات کی بدولت ہی ایک منظم اور عوام دوست حکومت تشکیل پاتی ہے۔

  • مختصر خبریں : بدھ 23 اپریل 2025

    23/04/2025 Duración: 04min

    اتحاد اپنے دفاعی اخراجات کے انتخابی وعدے کو کیسے فنڈ کرے گا یہ نکتہ سوالات کی زد میں ہے

  • پاکستان رپورٹ: دریائے سندھ میں نہریں نکالنے کے معاملے پر حکمران اتحاد میں دراڑیں

    23/04/2025 Duración: 07min

    سینیٹ میں نہروں کے معاملے پر اپوزیشن کا احتجاج، پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم کے اہل خانہ اور پارٹی رہنماوں کو ان سے ملنے کی اجازت نہ ملی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت لاہور میں احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کے کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور، حماد اظہر اور دیگر رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

  • How could the future Australian government's immigration policy affect you?

    22/04/2025 Duración: 05min

    Opposition leader Peter Dutton has said that he will not reduce the number of parent visas, although he does intend to reduce overall permanent immigration. On the other hand, Prime Minister Anthony Albanese's Labor Party has increased the cap on parent visas in an effort to reduce the growing backlog, but no major reforms have been made so far, and the wait times are still extremely long.

  • How could the future Australian government's immigration policy affect you? - آئندہ آسٹریلوی حکومت کی امیگریشن پالیسی آپ پر کیسے اثر انداز ہوسکتی ہے؟

    22/04/2025 Duración: 07min

    Opposition leader Peter Dutton has said that he will not reduce the number of parent visas, although he does intend to reduce overall permanent immigration. On the other hand, Prime Minister Anthony Albanese's Labor Party has increased the cap on parent visas in an effort to reduce the growing backlog, but no major reforms have been made so far, and the wait times are still extremely long. - اپوزیشن لیڈر پیٹر ڈٹن نے کہا ہے کہ وہ والدین کے ویزوں کی تعداد میں کمی نہیں کریں گے، حالانکہ وہ مجموعی طور پر مستقل امیگریشن میں کمی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم انتھونی البنیزی کی لیبر پارٹی نے والدین کے ویزوں کی حد میں اضافہ کیا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے بیک لاگ کو کم کیا جا سکے لیکن اب تک کوئی بڑی اصلاحات نہیں کی گئیں، اور انتظار کا وقت اب بھی انتہائی طویل ہے۔

  • What is Closing the Gap?  - ’کلوزنگ دی گیپ‘ کیا ہے؟

    22/04/2025 Duración: 05min

    Australia has one of the highest life expectancies in the world. On average, Australians live to see their 83rd birthday. But for Aboriginal and Torres Strait Islander peoples, life expectancy is about eight years less. Closing the Gap is a national agreement designed to change that. By improving the health and wellbeing of First Nations, they can enjoy the same quality of life and opportunities as non-Indigenous Australians. - آسٹریلیا دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں کے شہریوں کی عمریں کافی زیادہ ہیں یعنی اموات کی شرح کم ہے۔ اوسطاً، آسٹریلین شہری اپنی 83ویں سالگرہ دیکھنے تک حیات رہتے ہیں۔ لیکن ایب اوریجنل اور ٹورس جزیرے کے لوگوں کے لیے، متوقع عمر اس سے تقریباً آٹھ سال کم ہے۔ اس خیلج کو پاٹنا ایک قومی معاہدہ ہے جو یہ صورتحال تبدیل کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ فرسٹ نیشنز کی صحت اور تندرستی کو بہتر بنا کر، وہ اسی معیار زندگی اور مواقع سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جیسا کہ وہ آسٹریلین شہری جو ایب اوریجنل نہیں ہیں۔

  • مختصر خبریں: 22 اپریل 2025

    22/04/2025 Duración: 04min

    آسٹریلیا میں عام انتخابات کے لیے ابتدائی ووٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ لاکھوں آسٹریلوی انتخابات کے دن 3 مئی سے پہلے اپنے بیلٹ کاغذ جمع کرائیں گے۔

  • مجھے یہ سمجھنے میں وقت لگا کہ ’ فوکس‘ کہا ں کرنا ہے: میک اپ آرٹسٹ فریحہ احمد

    21/04/2025 Duración: 14min

    ہر شخص کے لئے شادی کا دن یادگار ہوتا ہے لیکن دلہن کے لئے یہ دن مزید خاص ہوتا ہے جسے ان کی خواہش کے مطابق خوبصورت بناتی ہیں سڈنی کی پاکستانی نژاد میک اپ آرٹسٹ فریحہ احمد ، ان کی گفتگو سنئے اس پوڈکاسٹ میں۔

  • مختصرخبریں: پیر 21 اپریل 2025

    21/04/2025 Duración: 03min

    والدین کے ویزوں میں تاخیر ، حکومت منصوبہ وضع کرنے کے لئے کوشاں ہے۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لینے میں کچھ وقت لگا ہے کہ کیا تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

  • I want to create employment opportunities, and provide a cheaper and better standard of living, Danyal Syed. - ریجنل ایریا میں روزگارکےوسائل،سستااوربہترمعیارزندگی دینامیرامقصدہے،دانیال سید

    21/04/2025 Duración: 08min

    As the Councillor of Cootamundra-Gundagai, I am committed to enhancing regional services, increasing affordable housing, and creating more local employment opportunities. I will work to reduce red tape in local government, ensuring streamlined processes that empower our community, attract investment, and drive growth for a prosperous, sustainable future. Councillor Danyal Syed, Cootamundra Gundagai Regional Council - اپنے حلقہ کی عوام کی زندگیوں کو خوشحال بنانے کے لیے اپنے ایریا کو ریجنل حب بنانا چاہتا ہوں ،اپنے علاقہ میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کرونگا تاکہ بڑے شہروں سے لوگ یہاں آکر زندگی بسر کرسکے۔ کونسلر دانیال سید،کوٹا منڈرا گنڈاگائی کی گفتگو سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔

  • اسپورٹس راونڈ اپ: آسٹریلین جونیئر اسکواش اوپن میں پاکستان نے پانچ میڈلز اپنے نام کر لیے

    18/04/2025 Duración: 07min

    پاکستان نے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا اور پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری۔

  • ہفتہ رفتہ : جمعہ 18 اپریل 2025

    18/04/2025 Duración: 06min

    آسٹریلیا میں انتخابی مہم کی گہماگہمی کے دوران وفاقی وزیر تعلیم جیسن کلیئر نے سال کے آخر میں توانائی بلز پر دی جانے والی $150 کی حکومتی رعایت میں توسیع کے حوالے سے کوئی وعدہ کرنے سے گریز کیا ہے دوسری جانب ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سوسن لے نے توانائی بلز پر رعایت کے لیے اپوزیشن کے مؤقف کی براہِ راست تصدیق یا تردید نہیں کی۔

  • ہمارے اسکولوں اور کمیونٹیز میں تضحیک(bulling) کی کوئی جگہ نہیں:وزیر تعلیم جیسن کلیئر

    17/04/2025 Duración: 07min

    آسٹریلین اسکولوں میں تعلیم کے مسائل، عارضی ویزہ رکھنے والے والدین کے بچوں کی اسکول فیس اور اسکولوں میں مختلف ثقافتی پس منظر کے باعث تضحیک کا نشانہ بنایا جانے سمیت اہم امور پر وزیر تعلیم جیسن کلیئر کی ایس بی ایس سے خصوصی گفتگو سنئے اس پوڈکاسٹ میں

  • وفاقی انتخابات سے قبل ہاؤسنگ کا موضوع دوسرے مباحثے میں غالب رہا

    17/04/2025 Duración: 06min

    وزیر اعظم انتھونی البانیزی اور حزب اختلاف کے رہنما پیٹر ڈٹن کے درمیان دوسرے مباحثے میں ہاؤسنگ پالیسی اور قومی سلامتی کے معاملات سرفہرست رہے ہیں۔

  • مختصر خبریں: جمعرات 17 اپریل 2025

    17/04/2025 Duración: 05min

    آسٹریلیا کی وفاقی پولیس نے ایک 15 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس پر ایک بین الاقوامی مجرمانہ سنڈیکیٹ کی جانب سے بیرون ملک ہٹ مینوں کی خدمات حاصل کرنے کا شبہ ہے۔

  • پولیس میں بھرتی ہونے کا طریقہ کیا ہے اور مدد کے پولیس کے پاس کب جایا جا سکتا ہے؟

    17/04/2025 Duración: 15min

    ایکٹنگ سارجنٹ رانا شہزاد خان وکٹوریہ کے گورنر کی طرف سے پیش کردہ پولیس ملٹی کلچرل ایوارڈ کے وصول کنندہ ہیں۔ ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے پولیس کے بارے میں مختلف سوالات کا جواب دیا ہے۔

  • Who's Right? Who's Left? The ideological gender gap in Australia - SBS Examines:دایاں بازو؟بایاں بازو؟ آسٹریلیا میں نظریاتی صنفی تفریق؟

    17/04/2025 Duración: 07min

    Elections overseas last year showed a growing political divide between young men and women. Will the same happen here? - گزشتہ سال دنیا کے دیگر ممالک میں ہونے والے انتخابات نے نوجوان مردوں اور عورتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی تقسیم کو ظاہر کیا۔ کیا یہاں(آسٹریلیا) بھی ایسا ہی ہوگا؟

  • مختصر خبریں: بدھ 16 اپریل 2025

    16/04/2025 Duración: 05min

    وزیر اعظم انتھونی البنیزی نے ہاوسنگ کرائسسز کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دہا ہے۔

página 1 de 25