Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editor: Podcast
  • Duración: 53:10:51
  • Mas informaciones

Informações:

Sinopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodios

  • اسپورٹس رانڈ اپ: دورہ آسٹریلیا سے قبل بابراعظم نے وائیٹ بال کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی

    04/10/2024 Duración: 08min

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے اور پاکستان کبڈی ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا میں منعقدہ سرکل اسٹائل ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی ۔

  • صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو بیماریوں پر قابو پانے کے لئے ایک مرکز کی ضرورت ہے

    03/10/2024 Duración: 08min

    صحت عامہ کے ماہرین حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ بیماریوں پر قابو پانے کے لیے ایک مستقل مرکز قائم کرنے کے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کرے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم اگلی وبائی بیماری کے لیے تیار ہیں۔ اگرچہ آسٹریلیا میں وبائی امراض سے نمٹنے کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کی حتمی رپورٹ میں تاخیر ہوئی ہے ، لیکن صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے فوری طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے کہ روک تھام کی مربوط کوششوں سے آسٹریلوی شہری محفوظ رہ سکیں۔

  • نیوز فلیش 03 اکتوبر 2024: اسرائیل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں اس کے آٹھ فوجی ہلاک ہوئے ہیں

    03/10/2024 Duración: 03min

    سابق لیبر سینیٹر فاطمہ پیمن چند ہفتوں میں اپنی سیاسی جماعت بنانے کے لئے تیار اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔

  • ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں لاکھوں افراد پناہ لے رہے ہیں

    02/10/2024 Duración: 07min

    ایران نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ، حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ اور دیگر کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر تقریبا 200 بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں دو اسرائیلی معمولی زخمی ہوئے تھے اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے جوابی کارروائی کا وعدہ کیا تھا، جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایسا نہ کرے۔

  • نیوز فلیش02 اکتوبر 2024: اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا ایران کو میزائل حملے کی قیمت ادا کرنے کا عہد

    02/10/2024 Duración: 03min

    لبنان میں موجود آسٹریلوی شہریوں سے ایک بار پھر ملک چھوڑنے کی اپیل اور نائب صدر کے امیدوار جے ڈی وینس اور ٹم والز امریکی انتخابی مہم کے پہلے اور واحد مباحثے میں آمنے سامنے۔

  • First humanitarian visas issued to Palestinian families - غزہ بحران کے ایک سال بعد پہلے فلسطینی خاندان کو آسٹریلین ویزہ جاری

    02/10/2024 Duración: 04min

    Home Affairs Minister Tony Burke has issued the first humanitarian visas to a small number of Palestinian families in Australia. After almost a year of pushing for a humanitarian pathway, community advocates have welcomed the move. But they are calling for a clear visa pathway for all those who have arrived in Australia. - وزیر داخلہ ٹونی برک نے آسٹریلیا میں فلسطینی خاندانوں کی ایک قلیل تعداد کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر پہلا ویزا جاری کیا ہے۔انسانی ہمدردی پر آواز اٹھانے والوں نے غزہ جنگ کے تقریباً ایک سال اٹھائے گئے اس حکومتی قدم کا خیرمقدم کیا ہے۔ لیکن ساتھ ہی متاثرین کے لئے واضح ویزا پاتھ وے کا مطالبہ کیا جا رہاہے۔

  • ورلڈ کلچر فیسٹیول پاکستان ، 40 ممالک کی ثقافت ایک چھت تلے سمٹ آئی

    02/10/2024 Duración: 11min

    کہیں میوزک ، تو کہیں تھیٹر ، ایک جانب ڈانس پرفارمنس تو دوسری جانب ڈرامہ پلے، یہ مناظر ہیں کراچی آرٹس کونسل میں شروع ہونے والے 35 روزہ عالمی ثقافتی میلے کے جہاں 40 ممالک کے فنکار اپنی ثقافت کے رنگ بکھیر رہے ہیں۔ علاقائی کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے آنے والے فنکاروں نے شاندار پرفارمنسز سے دیکھنے والوں پر سما باندھ دیا ہے۔ ڈھول کی تھاپ پر رقص، مزاحیہ جملوں پر بے اختیار قہقہے، سریلی آواز کا سحر اور تھیٹر پلے کی کہانی میں ڈوب جانا، یہ سب اور ایسے کئی خوبصورت لمحات ہر گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ کراچی آرٹس کونسل کے مختلف ہالز میں قید ہو رہے ہیں۔

  • First homebuyer’s guide: Getting a home loan in Australia - فرسٹ ہوم بائیرز کے لئے گائیڈ:آسٹریلیا میں گھر کے لئے قرض کا حصول

    01/10/2024 Duración: 08min

    For first-time borrowers, the home loan application process can feel overwhelming. Learn the basics around interest rates, the application process and government support you may be eligible for in Australia. - پہلی بار قرض لینے والوں کے لیے، ہوم لون کی درخواست کا عمل بہت جذباتی کرنے والا بھی ہوسکتا ہے اور تھکا دینے والا بھی۔ شرح سود، درخواست کے عمل اور حکومتی تعاون کے بارے میں بنیادی باتیں خوش آمدید آسٹریلیا کی اس قسط میں جانیں جس کے لیے آپ آسٹریلیا میں اہل ہو سکتے ہیں۔

  • اسرائیل نے لبنان میں سرحد پار آپریشن شروع کر دیا

    01/10/2024 Duración: 05min

    اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بناتے ہوئے محدود زمینی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ فضائی حملوں کی مدد سے یہ کارروائیاں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد کی گئی ہیں۔

  • نیوز فلیش یکم اکتوبر 2024: اسرائیل نے لبنان میں زمینی حملے کے آغاز کی تصدیق کر دی

    01/10/2024 Duración: 03min

    غزہ سے فرار ہونے والے فلسطینی خاندانوں کے لئے انسانی ویزے جاری کیے گئے ہیں اور پیٹر ڈٹن نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے مظاہروں میں حزب اللہ کے جھنڈے لہرانے سے متعلق قوانین منظور کرنے کے لیے پارلیمنٹ کو واپس بلایا جائے

  • Pakistan announces new visa for Sikh pilgrims - پاکستان کا سکھ یاتروں کے لیے نئے ویزا کا اعلان

    01/10/2024 Duración: 06min

    Speaking to SBS Urdu, the High Commissioner of Pakistan, Zahid Hafeez Chaudhry, stated that Pakistan's doors are always open for Sikh pilgrims. Meanwhile, in a conversation with SBS Punjabi, Prabhajit Singh referred to this as a welcome step. - ایس بی ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دروازے سکھ یاتروں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ دوسری جانب ایس بی ایس پنجابی سے بات چیت میں پربھجیت سنگھ نے اسے خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔

  • Refugees could be the simple answer to Australia's skills shortage - کیا مہاجرین آسٹریلیا میں ملازمین کی قلت کا حل بن سکتے ہیں؟

    30/09/2024 Duración: 05min

    Australia has a serious skills shortage yet many qualified refugees still struggle to find appropriate jobs. A new project aims to change that, by offering positions to those facing barriers, such as limited local experience. - آسٹریلیا میں ہنر مند کارکنوں کی شدید قلت ہے لیکن بہت سے ایسے پناہ گزین جو ملازمت کے اہل ہیں ملازمتیں تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ایک نئے پروجیکٹ کا مقصد اس صورتحال کو تبدیل کرنا ہے، خاص طور پر محدود مقامی تجربے کی کمی کو تربیت کے ذریعے پورا کر کےایک پناہ گزیں کی اچھے ملازم بننے کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔۔

  • وکٹورین پارلیمان مین جشن ولادت النبی ﷺ، متنوع پس منظر رکھنے والی کمیونٹی کی شرکت

    30/09/2024 Duración: 06min

    پارلیمنٹ آف وکٹوریہ میں عید ملاد النبی ﷺ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں کوشش کی گئی، متنوع پس منظر رکھنے والے کمیونٹی اراکین کی شرکت کے ذریعے آسٹریلین معاشرے کی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے۔ زیر نظر تقریب کی کچھ تصوری جھلکیاں۔

  • نیوز فلیش 30 ستمبر 2024: بش فائر سیزن آج سے شروع ہو رہا ہے

    30/09/2024 Duración: 03min

    کنٹاس کے انجینئرز ہڑتال پر , آسٹریلیا میں متعدی امراض پر قابو پانے کے لئے ایک مستقل مرکز کے قیام کا مطالبہ۔ مزید خبروں کے لئے سنئے اردو نیوز فلیش

  • کیا مکان کی ’’ری فنانسنگ‘‘ آپ کی شرح سود کم کر سکتی ہے؟

    27/09/2024 Duración: 08min

    ریزرو بینک کی جانب سے گذشتہ کچھ ماہ سے شرح سود تبدیل نہیں کی گئی ، وہ مکان مالک جو اپنا گھر ’’ری فنانس‘‘ کروانا چاہتے ہیں کیا یہ ان کے لئے درست اقدام ہوگا؟ ایس بی ایس اردو سے اس حوالے سے گفتگو کی ہے اشعر اشفاق نے جو خود اس عمل سے گزر رہے ہیں سنئیے اس پوڈ کاسٹ میں ۔

  • ہفتہ رفتہ 27 ستمبر 2024: آسٹریلین افراد کو جنگ کے خطرے کے پیش نظر لبنان سے باہر آنے میں مشکلات کا سامنا

    27/09/2024 Duración: 08min

    ناردرن ٹریٹری میں تیوی جزائر پر تربیتی مشق کے دوران ہلاک ہونے والے تین امریکی میرینز کے اہل خانہ کے لیے روایتی شفا یابی کی تقریب کا انعقاد ,گوگل نے آسٹریلیا میں ویب سرچز میں مصنوعی ذہانت کو شامل کرنے کے منصوبہ پیش کر دیا.

  • Is negative gearing a clever tax break or a contributor to the housing crisis? - نیگیٹیو گئیرنگ: ٹیکس کٹوتی کی اس پُرکشش سرمایہ کاری کا رہائیشی بحران سے کیا تعلق ہے؟

    27/09/2024 Duración: 06min

    Negative gearing is a tax deduction strategy popular among investors in the Australian housing market. However, some believe it may create an imbalance in supply and demand. Join us for a conversation with Ali Chowhan, a chartered accountant and owner of an accounting firm, to gain further insights. - نیگیٹیو گئیرنگ ٹیکس کٹوتی کی ایک ایسی اسکیم ہے جو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ لیکن جب سرمایہ کار مکانوں کی قیمتوں میں اضافے کی امید میں نیگیٹیو گئیرنگ کی جانب بڑھتے ہیں، تو اس سے مارکیٹ میں سپلائی اور طلب میں عدم توازن پیدا ہو سکتا ہے۔اس کی تفصیل اکاؤنٹنگ فرم کے مالک اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ علی چوہان سے بات چیت میں سنئے۔

  • To survive soaring costs, these ‘good neighbours’ have come up with a clever solution - بڑھتے اخراجات سے نمٹنے کے لئے دو بزنس کرنے والوں کا منفرد اشتراک

    26/09/2024 Duración: 06min

    Businesses insolvencies are rising as operating costs soar and a growing number are defaulting on their tax debts, according to a credit reporting bureau. In Sydney, two entrepreneurs have joined forces to boost their incomes. - ایک کریڈٹ رپورٹنگ بیورو کے مطابق، کاروبار کرنے کے لئے اخراجات بڑھنے کے ساتھ ہی نا دہندہ کاروباری اداروں کے خسارے بڑھ رہے ہیں اور ایسے بزنس کی تعداد بڑھ رہی ہے جو قرضوں کی واپسی سے قاصر ہیں ۔سڈنی میں، دو کاروباری افراد نے اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے مل کر ایل نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔

  • نیوز فلیش 26 ستمبر 2024: آسٹریلین شہریوں کا کہنا ہے کہ لبنان سے نکلنا آسان ثابت نہیں ہو رہا

    26/09/2024 Duración: 04min

    وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی مقاصد کے لئے نیگیٹو گئیرنگ پالیسی کو تبدیل نہیں کریں گے اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ لبنان میں اس وقت حالات مخدوش ہیں۔

  • سپر مارکیٹوں پر گمراہ کن ڈسکاونٹ کا الزام

    25/09/2024 Duración: 09min

    آسٹریلوی صارفین کے قانون کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر سپر مارکیٹ کی بڑی کمپنیوں کو عدالت میں لایا جا رہا ہے۔ تو اگر کولز اور وول ورتھس قصوروار پائے جاتے ہیں تو کس قسم کے جرمانے کی توقع کی جاتی ہے اور صارفین بڑی کمپنیوں کو جوابدہ ٹھہرانے میں کیا کردار ادا کرسکتے ہیں؟

página 10 de 25