Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editor: Podcast
  • Duración: 52:44:38
  • Mas informaciones

Informações:

Sinopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodios

  • It's an ill wind: Big business makes big profits from international crises - عالمی بحرانوں کے درمیان اربوں ڈالر کا اضافی منافع: کیا بحرانی منافع پر ٹیکس ہونا چاہئے؟

    20/06/2024 Duración: 06min

    A new report has exposed the amount of profit accumulated by Australia's largest organisations during times of global turmoil. Oxfam Australia has identified the mining, banking and supermarket sectors as having recorded the largest gains from 2021 and 2023. - ایک نئی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی سب سے بڑی 500 کارپوریشنز نے 2021 اور 2023 کے عالمی بحران کے درمیان اربوں ڈالر کا اضافی منافع کمایا۔ آکسفیم آسٹریلیا کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ان کمپنیوں نے کووڈ ۱۹ اور یوکرین پر روس کے حملے سےپیدا شدہ بحران میں۹۸ بلین ڈالر کمائے۔

  • نیوز فلیش 20 جون 2024: میلبورن میں بم کی دھمکی دینے والے شخص نے عدالت میں پیشی

    20/06/2024 Duración: 02min

    لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ کی ٹیلی ویژن خطاب میں قبرص کو دھمکی اور سڈنی کے مغربی مضافات میں مبینہ روڈ ریج کے واقعے میں ایک شخص ہلاک۔

  • اگر مائیگریشن ایک اہم انتخابی نعرہ ہے، تو بحث مہذب ہونی چاہیے تھی

    20/06/2024 Duración: 07min

    کیا آسٹریلیا کا عظیم ملٹی کلچرل تجربہ ختم ہو گیا ہے؟ یہ بات امیگریشن اور بین الاقوامی تعلقات کے دو ماہرین نے کینبرا میں نیشنل پریس کلب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ انہوں نے نیٹ مائیگریشن اور بین الاقوامی طالب علموں کے کردار کو سمجھنے کا مطالبہ کیا ہے-

  • گوشت آپ کا ذائقہ ہمارا ، کراچی کے ریستورانوں کی عیدِ قربان پر منفرد پیشکش

    19/06/2024 Duración: 09min

    عید قربان پر کراچی میں ایک منفرد پیشکش کے بینرز جگہ جگہ دکھائی دیتے ہیں بہاری بوٹی بنوانی ہو یا بیف بوٹی، گولا کباب یا پھر دھاگہ کباب، کوئلہ کڑاہی یا پھر قورمہ، سجی ہو یا پھر باربی کیو بنوانا ہو اگر اس سے بھی دل نے بھرے تو کراچی کی پہچان بریانی بھی بنوائی جا سکتی ہے، بس شرط یہ ہے کہ گوشت آپ ساتھ لائیں گے اور اس میں ذائقہ ریستوران والے ڈالیں گے۔

  • نیوز فلینش:19 جون 2024:پیٹر ڈٹن نے نیو کلئیر ری ایکٹرز کے لئے جگہوں کا تعین کر دیا

    19/06/2024 Duración: 03min

    وکٹورین اسکولوں میں زیادتی کا نشانہ بننے والوں سے ریاست معذرت طلب کرے گی ۔ میلبرن میں ایم پی کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کی مذمت۔ مزید خبروں کے لئے سنئے اردو نیوز فلیش۔

  • نیو ساؤتھ ویلز، وکٹوریہ کا رہائیشی بحران سے نمٹنے کے لیے نئے منصوبوں کا آغاز

    18/06/2024 Duración: 06min

    ایک ایسے وقت جب رہائش کی استطاعت پر تشویش بڑھی ہے، آسٹریلیا کی دو سب سے زیادہ آبادی والیاور مہنگی ریاستوں نے - بحران سے نمٹنے کے لیے اپنے تازہ ترین منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

  • نیوز فلیش 18 جون 2024: ریزرو بینک نے شرح سود کو 4.35 فیصد پر برقرار رکھا ہے

    18/06/2024 Duración: 04min

    چینی حکام کو کینبرا میں اپنے رویے پر تنقید کا سامنا ہے اور اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے 'ٹیکٹیکل وقفے' لینے کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔

  • تانیہ اور ان کے خاندان کو مائیگریشن ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کے تحت ملک بدری کا خدشہ ہے

    18/06/2024 Duración: 04min

    مائیگریشن ایکٹ میں متنازع ترمیم کو ختم کرنے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا جا رہا ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس سے غیر معینہ مدت کے لیے ڈیٹنشن میں رکھا جا سکتا ہے اور خاندانوں کو الگ کیا جا سکتا ہے۔

  • How to recycle electronic items and batteries in Australia - آسٹریلیا میں الیکٹرانک اشیاء اور بیٹریوں کو کیسے ری سائیکل کیا جائے

    18/06/2024 Duración: 08min

    Many common household items such as mobile phones, TVs, computers, chargers, and other electronic devices, including their batteries, contain valuable materials that can be repurposed for new products. Electronic items we no longer use, or need are considered e-waste. Across Australia, there are government-backed programs available that facilitate the safe disposal and recycling of e-waste at no cost. - بہت سی عام گھریلو اشیاء جیسے موبائل فون، ٹی وی، کمپیوٹر، چارجرز اور دیگر الیکٹرانک آلات بشمول ان کی بیٹریوں میں قیمتی مواد ہوتا ہے جو نئی مصنوعات کے لیے دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ الیکٹرانک اشیاء جنہیں ہم اب استعمال نہیں کرتے، یا ضرورت ہے انہیں ای ویسٹ سمجھا جاتا ہے۔ پورے آسٹریلیا میں، حکومت کے تعاون سے ایسے پروگرام دستیاب ہیں جو بغیر کسی قیمت کے ای ویسٹ کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے اور ری سائیکلنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

  • نیوز فلیش:17 جون 2024: چینی وزیر اعظم کا دورہ آسٹریلیا ، آسٹریلین ہم منصب سے ملاقات

    17/06/2024 Duración: 02min

    میلبرن میں پولیس کی جانب سے ایک خاتون پر گولی چلائے جانے کی تحقیق، وزیر اعظم انتھونی البنیزے پہلی مرتبہ سیاسی پولز میں پیٹر ڈٹن سے پیچھے رہ گئے مزید خبریں سنئیے نیوز فلیش میں۔

  • غزہ میں ہزاروں بچوں کے لیے تباہ کنُ قحط جیسے حالات ۔عالمی ادرہ صحت

    17/06/2024 Duración: 06min

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ میں ہزاروں بچے شدید ترین غذائی قلت کا شکار ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اقوام متحدہ کی ایک تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ اسرائیل اور حماس دونوں نے غزہ جنگ کے ابتدائی مراحل میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

  • ہفتہ رفتہ:14 جون 2024: فلاحی ادائیگیاں ضروریات زندگی کے لئے ناکافی ہیں

    14/06/2024 Duración: 05min

    وفاقی حکومت کی جانب سے تارکین وطن سے متعلق پیشن گوئی شبہات کا شکار، طویل انتظار کے بعد آسٹریلیا میں جوئے سے متعلق اہم پابندی نافذ ۔ مزید خبروں کے لئے سنئیے ہفتہ رفتہ ۔

  • گاندھی یا گوڈسے ۔ بھارت میں عدم تشدد اور نفرت کی جنگ اب بھی جاری

    14/06/2024 Duración: 04min

    مھاتما گاندھی کو دنیا بھر میں پر امن سیاست کے حوالے سے خاصی احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے لیکن بھارت میں ایک گروپ ایسا بھی ہے جو ان کے قاتلوں کی پرستش کرتا ہے۔

  • Aussie Pakistanis make Eid Ul Adha unforgettable: Farm visits, festive feasts, and boundless enthusiasm - عید کسی بھی دن منا ئیں مگر آسٹریلیا میں عید کے روائیتی جوش و خروش میں کمی نہیں

    14/06/2024 Duración: 06min

    How are Pakistanis in Australia celebrating Eid al-Adha? Despite the varied days of celebration, their enthusiasm never wavers. From farm visits with the kids to festive breakfasts and barbecues with guests, find out how Aussies of Pakistani heritage are making Baqqareid unforgettable! - آسٹریلیا میں پاکستانی عید الاضحیٰ کیسے منا رہے ہیں؟ پاکستانی عید کسی دن بھی منا ئیں مگر ان کے روائیتی جوش و خروش میں کمی نہیں ہوتی۔ کچھ لوگ اس دفعہ بچوں کو لے کر فارم جائیں گے تو کچھ احباب کے ساتھ ناشتے اور بار بی کیو کا لطف اٹھائیں گے۔ سنئے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی بقرعید کیسے منا رہے ہیں۔

  • نئی رپورٹ میں ہفتے میں تین دن مفت چائلڈ کیئر تجویز کیا گیا ہے

    13/06/2024 Duración: 07min

    سینٹر فار پالیسی ڈویلپمنٹ کی ایک نئی رپورٹ میں کچھ خاندانوں کے لیے بچوں کی نگہداشت کے فی ہفتہ تین دن مفت دینے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ دوسروں کے لیے معمولی فیس رکھی گئی ہے۔ رپورٹ میں دلیل دی گئی ہے کہ بچوں کی دیکھ بھال کو عوامی تعلیم اور میڈیکیئر کی طرح ہی دیکھا جانا چاہیے، جو تمام آسٹریلینز کو دی جاتی ہے۔

  • کابل سے میلبورن ۔ مہاجرت سے ملازمت کا طویل سفر

    12/06/2024 Duración: 04min

    ایک بین الاقوامی منصوبے کے تحت آسٹریلیا میں مقیم ہزاروں ہنرمند مہاجرین کو ملازمتوں کے مناسب مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

  • نیوز فلیش 11 جون:غزہ میں جنگ بندی پرغور، صارفین کو ٹیکس فراڈ سے بچنے کا مشورہ، بائیڈن کے بیٹے کو جیل کا سامنا

    12/06/2024 Duración: 04min

    غزہ میں مجوزہ جنگ بندی پر فریقین سوچ و بچار میں مصروف, آسٹریلوی صارفین کو ٹیکس سیزن میں فراڈ سے بچنے کا مشورہ, موسمیاتی تبدیلیوں پر آسٹریلوی حکومت اور اپوزیشن میں بحث و مباحثہ اور امریکی صدر بائیڈن کے بیٹے کو جیل کا سامنا

  • دو مزید اموات کے بعد پانی سے حفاظت کی بہتر تعلیم کا مطالبہ

    12/06/2024 Duración: 08min

    آسٹریلیا کی ہندوستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کی موت کے بعد پانی سے حفاظت کی تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے ایک بار پھر مطالبہ کیا جارہا ہے۔ ان کی موت سڈنی کے جنوب میں سمندر کے کنارے ایک مشہور مقام پر چٹان سے بہہ جانے سے ہوئی تھی۔

  • پاکستان کی مویشی منڈیوں کی رونقیں عروج پر

    12/06/2024 Duración: 09min

    عید قربان قریب آتے ہی مویشیوں کی خریداری کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے ۔ شہر قائد کے باہر ناردرن بائی پاس اسکیم 45 کے قریب 1 ہزار ایکڑ رقبے پرمحیط عارضی مویشی منڈی قائم ہو گئی ہے جہاں ملک بھر سے بیوپاری مختلف نسلوں کےخوبصورت اور بھاری بھرکم جانور لے کر پہنچ گئے ہیں۔

  • Indigenous art: Connection to Country and a window to the past - انڈیجنس مصوری:ماضی کے دریچوں میں جھانکنے کا ایک ذریعہ

    11/06/2024 Duración: 09min

    Embracing their oral traditions, Aboriginal and Torres Strait Islander peoples have used art as a medium to pass down their cultural stories, spiritual beliefs, and essential knowledge of the land. - اپنی روایات کو اپناتے ہوئے، انڈیجنس اور ٹوریس جزیرے کے لوگوں نے اپنی ثقافتی کہانیوں، روحانی عقائد اور زمین کے بارے میں ضروری معلومات کو منتقل کرنے کے لیے فن(مصوری) کو ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کیا ہے۔

página 16 de 25