Sinopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodios
-
'کرائسٹ چرچ 2.0' کی مسجد کو دھمکی دینے والے نوجوان پر فرد جرم عائد
05/03/2025 Duración: 04minسڈنی کی ایک مسجد کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر دھمکی دینے کے الزام میں ایک 16 سالہ لڑکے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ شہر کے جنوب مغرب میں واقع آسٹریلین اسلامک ہاؤس کی مسجد پر کیے گئے اس بیان کو نفرت انگیز اور اسلاموفوبیا قرار دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔
-
مختصر خبریں: 5 مارچ 2025
05/03/2025 Duración: 05minحکومت نے اس قیاس آرائی پر شدید ردعمل دیا ہے کہ کوئنزلینڈ میں سمندری طوفان الفریڈ وزیر اعظم کے وفاقی انتخابات کے اعلان کے وقت کو متاثر کر سکتا ہے۔ آسٹریلیا کے گرینڈ مفتی نے سڈنی کی ایک مسجد کو مبینہ آن لائن دھمکیوں کے بعد تمام مذاہب اور مسالک کے مساوی تحفظ کے لیے قوانین کا مطالبہ کیا ہے۔
-
جوہری یا قابل تجدید توانائی: آسٹریلیا کا توانائی کا مستقبل کیا ہے؟
05/03/2025 Duración: 06minبجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں نے دونوں بڑی جماعتوں کو مجبور کیا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی توانائی کی منتقلی کو آگے بڑھائیں، قیمتوں کو کم کرنے اور خالص صفر تک پہنچنے کے لئے دو بالکل مختلف حل پیش کریں۔ اتحاد ریجنل کوئنز لینڈ میں دو ری۔ایکٹرز کی تعمیر سمیت اس مکس میں جوہری توانائی کو شامل کرنے کی تجویز پیش کر رہا ہے۔
-
آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کی مدد سے مصنوعی بازو تیار کرنے والا پاکستانی ادارہ ’بائیونکس‘
04/03/2025 Duración: 11minپاکستانی اسٹارٹ اپ ’بائیونکس‘ ایک ایسا ادارہ ہے جو پیدائشی طور پر یا پھر کسی حادثے کا شکار ہو کر بازوؤں سے محروم ہونے والے افراد کو مصنوعی بازو فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے، 2016 میں قائم ہونے والا یہ منفرد ادارہ متاثرہ افراد کو نہ صرف مصنوعی بازو تیار کرکے دیتا ہے بلکہ عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں اِس کی قیمت بھی انتہائی کم لی جاتی ہے اگر متاثرہ شخص کم قیمت پر بھی مصنوعی بازو خریدنے کی سکت نہ رکھتا ہو تو انھیں ایک طے شدہ طریقہ کار کےمطابق مصنوعی بازو مفت میں فراہم کر دیئے جاتے ہیں۔
-
The AI Election: Will artificial intelligence influence how Australia votes? - SBS Examines: کیا مصنوعی ذہانت آسٹریلیا میں ووٹنگ متاثر کرے گی؟
04/03/2025 Duración: 06minExperts say AI could have significant impacts on democracy and trust. - ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت جمہوریت اور عوامی اعتماد پر اہم اچرات مرتب کر سکتی ہے
-
Our first fast: Memorable moments of Ramadan and fasting - ہمارا پہلا روزہ: رمضان اور روزہ کشائی کے یادگار لمحات
04/03/2025 Duración: 04minThe first fast of a younger Muslim family member is a cherished milestone. Sydney-based sisters Nimra Nasir and Kiswah Nasir share their memories of this special day. - "روزہ کشائی" کے نام سے معروف زندگی کے پہلے روزے کا دن کئی مسلم خاندانوں میں ایک اہم دن سمجھا جاتا ہے۔ سڈنی کی دو بہنوں نمرہ ناصر اور کسوہ ناصر سے سنئے ان کی روزہ کشائی کی یادیں۔
-
مختصر خبریں:04 مارچ 2025
04/03/2025 Duración: 05minوفاقی حکومت نے نیو ساؤتھ ویلز کے اسکولوں میں 4.8 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جو لیبر کے دوبارہ منتخب ہونے کی صورت میں اگلے سال نافذ العمل ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر پیٹر ڈٹن کا کہنا ہے کہ اگر وہ منتخب ہوئے تو وہ سرکاری ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کئی سہولت ختم کر دیں گے
-
Want to help shape Australia’s future? Here’s how to enrol to vote - آسٹریلیا کا مستقبل تشکیل دینے میں حصہ ڈالنے کے لئے جانئے کہ ووٹ کے لئے اندراج کیسے کرنا ہے؟
04/03/2025 Duración: 06minWith another federal election due this year, there are steps you will need to take before casting your vote for the first time. Plenty of resources are available to help you enrol to vote and have your say in shaping our nation. - یہ آسٹریلیا کے لئے وفاقی انتخابات کا سال ہے، پہلی بار ووٹ ڈالنے سے پہلے آپ کو کچھ اقدامات کرنے ہوں گے۔ آپ کو ووٹ دینے کے لیے اندراج کرنے اور ہماری قوم کی تشکیل میں اپنی رائے دینے کے لیے بہت سارے وسائل دستیاب ہیں۔
-
مختصر خبریں: 03 مارچ 2025
03/03/2025 Duración: 05minریزرو بینک اپنے اگلے سود کی شرح کے فیصلے کا اعلان یکم اپریل کو کرے گا۔وزیر خزانہ کیٹی گیلاگھر کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی قابل اعتماد وفاقی بجٹ کی توقع کر سکتے ہیں جوضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں کا دباو محسوس کرنے والے گھرانوں کی مدد کرے گا۔وزیر اعظم انتھونی البانی کا کہنا ہے کہ ٹروپیکل طوفان الفریڈ کے زمین تک پہنچنے سے پہلے ریاستی حکومتوں کو وفاقی حکومت کی مدد فراہم کی جائے گی۔
-
What's in a name? Lakemba Ramadan Nights becomes Lakemba Nights during Ramadan - لکیمبا رمضان نائٹس اب ’لکیمبا نائٹس انِ رمضان' ہو گیا
03/03/2025 Duración: 05minAs Muslims begin observing the holy month of Ramadan, one southwestern Sydney street is expected to host more than one million people to one of the country's biggest food festivals. But concerns have grown over the commercialisation of Lakemba's night markets, with fears that what was once a community-driven event has lost its spiritual roots. - لکیمبا کا سبرب آسٹریلیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی کا گھر ہے۔ کچھ لوگوں کو شکائت ہے کہ کمیونٹی کی بنیاد پرشروع ہونے والے سالانہ اسٹریٹ فیسٹیول کی روحانیت تجارتی ہو گئی ہے۔
-
How to maintain your fitness during Ramadan without affecting your daily life? - روزمرہ کی زندگی متاثرکئے بغیر اپنی صحت کا خیال کیسے رکھیں ؟جانئے مریم نسیم کی زبانی
28/02/2025 Duración: 08minMaryam Naseem is a fitness trainer, heavy-weight lifter, and social media influencer. In her conversation with SB Urdu,she articulated the importance of exercise as an integral part of life, much like eating and drinking. She highlighted that exercise should not be neglected or eliminated; rather, it should remain a primary focus as one ages. - مریم نسیم ایک فٹنس ٹرینر اور ہیوی ویٹ لفٹر ہونے کے ساتھ ایک سوشل میڈیا انفلوینسر بھی ہیں ۔ ایس بی اسی اردو سے اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کھانا پینا زندگی کا حصہ ہے اسی طرح ورزش کو بھی روکا یا ختم نہیں کیا جا سکتا ، وقت اور عمر کے ساتھ صحت آپ کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے ۔
-
ہفتہ رفتہ: 28 فروری 2025
28/02/2025 Duración: 05minٹریژرر جم چلمرز نے ٹیرف کی چھوٹ کو محفوظ بنانے کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی ٹریژری سکریٹری سکاٹ بیسنٹ سے ملاقات کی ہے.کوئنز لینڈ کے کچھ حصے شدید بارش کی تیاری کر رہے ہیں کیونکہ سمندری طوفان الفریڈ جنوب کی طرف بحیرہ مرجان کی طرف بڑھ رہا ہے۔
-
Greater protections introduced for gig economy workers - رائیڈرز اور ڈیلیوری ورکرز کے لیے وسیع تر تحفظات متعارف
27/02/2025 Duración: 03minAustralians working in the gig economy will now have greater protections, in a world dictated by trip ratings and reviews. Now new federal laws have come into effect, designed to ensure workers can't be just kicked off an app. - گیگ اکانومی(gig economy ) میں کام کرنے والے آسٹریلین باشندوں کی ملازمتوں کو اب زیادہ تحفظ حاصل ہو گا۔ ٹرپ ریٹنگز اور جائزوں پر مبنی گیگ اکانومی کے رائیڈرز اور ڈیلیوری ورکرز کے لیے وسیع تر تحفظات کےنئے وفاقی قوانین نافذ ہو گئے ہیں، جو اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کارکنوں کو صرف مختصر نوٹس یا بغیر اطلاع کے ایپ نوٹس کے ذریعے روزگار سے نکالا نہ جا سکے۔
-
Which consular services require a visit to a Pakistani mission? - کِن کونسلر سروسز کے لئے پاکستانی سفارتی مشن میں جانا ضروری ہے؟
26/02/2025 Duración: 11minDid you know that many consular services are available online? Discover which Pakistani consular services can be accessed digitally and which require a visit to the diplomatic mission. General Qamar-ul-Zaman revealed these details in an interview. - ویزہ، نیکوپ NICOP کارڈ، پاور آف اٹارنی، ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹ سمیت وہ کون سی سروسز ہیں جن کے لئے پاکستانی سفارتی مشن کے دفتر جانا ضروری ہے اور کونسی خدمات آن لائین موجود ہیں؟ تفصیلات قونصلر جنرل جناب قمر الزماں کے اس معلوماتی انٹرویو میں سنئے ۔
-
The AI Election: How artificial intelligence impacted the world's biggest ballots - SBS EXAMINES:انتخاب AI کے ساتھ،مصنوعی ذہانت نے دنیا کے بڑے انتخابات کو کیسے متاثر کیا؟
26/02/2025 Duración: 06minFrom "Communist Kamala" to Bollywood endorsements, artificial intelligence and disinformation played a big role in some of the biggest democratic elections last year. - "کمیونسٹ کملا" سے لے کر بالی ووڈ کی توثیق تک، مصنوعی ذہانت اور غلط معلومات نے پچھلے سال کے سب سے بڑے جمہوری انتخابات میں بڑا کردار ادا کیا۔
-
ثقافت اور مذہب کا امتزاج : آسٹریلیا میں رمضان کے رنگ نمایاں
26/02/2025 Duración: 04minآسٹریلیا میں مقیم لاکھوں مسلمان شہریوں کی روزمرہ ضروریات اور مذہبی جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں اس برس تجارتی مراکز میں ماہ رمضان کے دوران اسلامی ثقافت کے رنگ نمایاں طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ چھوٹے کمیونٹی اسٹورز سے لے کر بڑے شاپنگ سینٹرز اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے رمضان کے موقع پر مسلمان صارفین کے لیے مخصوص اشیاء پیش کی جارہی ہیں۔ اس تناظر میں بہت سے لوگوں کو یہ جاننے کا موقع ملتا ہے کہ رمضان اسلامی کیلنڈر کا ایک مقدس مہینہ ہے، جب مسلمان صبح سے لے کر سورج غروب ہونے تک روزہ رکھتے ہیں، اپنے خاندان کے ساتھ خوشیاں مناتے ہیں اور صدقہ دیتے ہیں، تاکہ اپنے روحانی زندگی کو مزید بہتر کرسکیں۔
-
پاکستان رپورٹ: اسلام آباد میں کانفرنس کے انعقاد پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخی
26/02/2025 Duración: 10minوزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ۹ مئی کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں پر فرد جرم عائد کردی۔ سابق وزیراعظم عمران خان بھی بھارت کیخلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہار پر پھٹ پڑے۔
-
مختصر خبریں:26 فروری 2025
26/02/2025 Duración: 03minوزیر اعظم انتھونی البانی نے آسٹریلیا کی طرف سے چینی جنگی جہازوں کی نگرانی کا دفاع کیا ہے. سڈنی کی ایک نرس پر ایک ویڈیو پر وفاقی جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے. کرکٹ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے بارش کے باعث چمپئینز ٹرافی میچ کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
-
New research shows Australian retirees could become the richest in the world - آسٹریلین ریٹائریز دنیا کا امیرترین طبقہ بننے کی راہ پر گامزن؟
25/02/2025 Duración: 06minAustralian retirees could become one of the richest senior's groups in the world by 2031, according to new research by the Super Members Council. However, advocates and economists are concerned that the majority of Australian retirees aren't still able to share the prosperity. - سپر ممبرز کی کونسل کی نئی تحقیق کے مطابق ۲۰۳۱ تک ریٹائر ہونے والے آسٹریلینز دنیا کے امیر ترین معمر افراد بن سکتے ہیں۔ . لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ دوسرے گروپس کے مقابلے میں ریٹایریز ریٹائیرمنٹ کی بچت کے بارے میں ذیادہ فکرمند رہتے ہیں۔
-
غذائی عدم تحفظ آسٹریلین خاندانوں کے لئے ایک بڑھتا ہوا مسئلہ
25/02/2025 Duración: 04minایک نئی رپورٹ میں آسٹریلیا کے اسکولوں میں بھوک کے بڑھتے ہوئے بحران کا انکشاف کیا گیا ہے۔ زندگی گزارنے کے اخراجات کے چیلنجز زیادہ سے زیادہ والدین کو بچوں کو کھانے کے بغیر اسکول بھیجنے پر مجبور کرتے ہیں۔