Sinopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodios
-
ہاربر برج پر دوڑکر ریکارڈ بناتے ہوئے فنش لائین عبور کرنا یادگاری لمحات ہیں: گنیز رہکارڈ ہولڈر فیصل شفیع
03/09/2025 Duración: 11minسڈنی میراتھن 2025، ساتویں ایبٹ ورلڈ میراتھون میجر کے طور پر پہلی بار آسٹریلیا میں منعقد ہوئی جس میں کئی ریکارڈ توڑے گئے۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر کے 35,000 رنرز نے حصہ لیا۔ مردوں میں ایتھوپیا اور خواتین میں ڈچ رنر نے شاندار کارکردگی کے ساتھ پہلے پوزیشنز حاصل کیں اس میراتھن دوڑ میں 36 پاکستانی شرکاء میں سے فیصل شفیع نے فوجی وردی پہن کر 42.195 کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے، 40 منٹ، اور 13 سیکنڈ میں مکمل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
-
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سیلاب کی صورتحال اب بھی برقرار
03/09/2025 Duración: 10minپاکستان کے شہر لاہور میں حالیہ سیلابی صورتحال میں اس پوڈکاسٹ میں گفتگو کی گئی ہے۔پاکستان سے صحافی وقاص احمد اور عتیق ملک نے زمینی حقائق پر بات کی ہے۔
-
پاکستان رپورٹ: اسکول پرنسپل کا بروقت فیصلہ، جس نے 900 سے زائد طلبا کی زندگیاں بچائیں
03/09/2025 Duración: 05minپاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے نواحی علاقے میں قائم سرکاری اسکول کے پرنسپل محمد سعید کے بروقت فیصلے نے تقریبا 900 سے زائد بچوں کی زندگیوں کو بچا لیا ہے، اُدھر پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں صحت کے شعبے میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے، جس میں پہلی بار موٹر سائیکل پر سوار خواتین ریسکیو اہلکار، اب مریضوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر ابتدائی طبی امداد فراہم کریں گی۔
-
The cervical screening test that could save your life - سروائیکل اسکریننگ ٹیسٹ جو آپ کی جان بچا سکتا ہے
02/09/2025 Duración: 09minCervical cancer is preventable, but only if you catch it early. Cultural and personal barriers have often meant that women avoid cervical cancer testing. But now with the help of a world-leading test, Australia is aiming to eliminate cervical cancer by 2035. The test is a safe and culturally sensitive option for women from all backgrounds. Best of all it could save your life—or that of someone close to you. - سروائیکل کینسر سے بچاؤ ممکن ہے لیکن صرف اس صورت میں جب آپ اسے جلد پکڑ لیں۔ ثقافتی اور ذاتی رکاوٹوں کا اکثر مطلب یہ ہوتا ہے کہ خواتین سروائیکل کینسر کی جانچ سے گریز کرتی ہیں۔ لیکن اب عالمی سطح پر معروف ٹیسٹ کی مدد سے، آسٹریلیا 2035 تک سروائیکل کینسر کو ختم کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔ یہ ٹیسٹ تمام پس منظر کی خواتین کے لیے ایک محفوظ اور ثقافتی طور پر ایک اچھا انتخاب ہے۔ سب سے بہتر یہ آپ کی یا آپ کے کسی قریبی کی جان بچا سکتا ہے۔
-
مختصر خبریں: منگل 02 ستمبر 2025
02/09/2025 Duración: 05minوکٹورین پریمئیر نے ایک نفرت مخالف ٹاسک فورس کا اعلانکردیا اور حکومت کی عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال کے مزید پیکیجز جاری کرنے کے دباؤ کی مزاحمت۔
-
'It's a fraught experience just going out in public': The everyday toll of transphobia - SBS Examines:عوامی مقامات پر جانا بھی ایک خطرناک تجربہ ہوتا ہے’: ٹرانس فوبیا کا روزمرہ کا اثر
02/09/2025 Duración: 06minTransgender people represent a small minority in our population, and while their visibility has increased, they've been the focus of charged legislative debates and online hate. - ہمارے معاشرے میں مخنث (ٹرانس جینڈر) افراد ایک چھوٹی سی اقلیت کی نمائندگی کرتے ہیں، اور جہاں ان کی شناخت میں اضافہ ہوا ہے، وہیں وہ قانونی مباحثوں اور آن لائن نفرت کا مرکز بھی بنے ہوئے ہیں۔
-
VET sector promoted as a way to support lifelong learning - پیشہ ورانہ تعلیم تا عمر سیکھنے کے عمل کی کلید ہے
01/09/2025 Duración: 05minA $30 million initiative aims to boost the number of vocational education trainers. - حکومت کی جانب سے ٹیف میں 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا مقصد پیشہ ورانہ تعلیم کے ٹرینرز کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔
-
China dominates the rare earths supply chain. What role could Australia play in the sector? - نایاب زمینی معدنیات کی ترسیلات پر چین کا غلبہ ہے لیکن کیا آسٹریلیا کوئی کردار ادا کر سکتا ہے؟
01/09/2025 Duración: 03minGlobal demand for rare earth minerals is surging and many of them lie under Australian soil. So what exactly are they and why are they important? - نایاب زمینی معدنیات کی عالمی مانگ بڑھ رہی ہے اور ان میں سے بہت سے آسٹریلیا کی سر زمین کے اندر موجود ہیں۔ تو اصل میں وہ کون سے معدنیات ہیں ہیں اور وہ کیوں اہم ہیں؟ جانئے اس پوڈکاسٹ میں
-
کیا آپ کے پاس سونا ہے - اور کیا آپ اسے بیچنے کے لئے تیار ہیں؟
29/08/2025 Duración: 09minکچھ ثقافتیں سونے کے زیورات کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہیں جب شادیوں یا سالگرہ جیسے خصوصی تقریبات کے لئے تحائف کی بات آتی ہے۔
-
اسپورٹس راونڈ اپ: پنکچر لگانے والا جس نے باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت لیا
29/08/2025 Duración: 07minفراست علی نے باڈی بلڈنگ کے ایشائی مقابلوں میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت لیا اور پاکستان ہاکی ٹیم کی ایف آئی ایچ پرو لیگ 26-2025 میں شرکت کیلئے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور
-
ہفتہ رفتہ: جمعہ 29 اگست 2025
29/08/2025 Duración: 07minنئے قوانین کے نتیجے میں یونیورسٹی کیمپس میں صنفی بنیاد پر تشدد کا سامنا کرنے والے طلباء کے پاس شکایت کرنے کے لیے جلد ہی واضح راستے ہوں گے۔
-
Will the First Home Buyer Guarantee scheme actually help the housing crisis? - کیا پہلے گھر کے خریداروں کے لئے حکومتی گارنٹی اسکیم واقعی رہائیشی بحران حل کرسکے گی؟
29/08/2025 Duración: 07minThe government's First Home Buyer Guarantee scheme will allow thousands more renters, who are struggling to save for the usual 20 per cent home deposit, the chance to enter the property market. But experts say the scheme, brought forward by three months to October, may not be as helpful as it initially sounds. They say it leaves those using the scheme financially vulnerable, and shuts out low-income earners. And for the next generation of first home buyers, it could make their journey to property ownership even harder. - حکومت کی فرسٹ ہوم بائر گارنٹی اسکیم ہزاروں ایسے کرایہ داروں کو، جو عام طور پر 20 فیصد ہوم ڈپازٹ کے لیے بچت کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں، پراپرٹی مارکیٹ میں داخل ہونے کا موقع دے گی۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم، جسے تین ماہ پہلے لا کر اکتوبر میں نافذ کیا جا رہا ہے، اتنی مددگار نہیں جتنی بظاہر لگتی ہے۔ ان کے مطابق یہ اسکیم استعمال کرنے والوں کو مالی طور پر کمزور کر دیتی ہے اور کم آمدنی والے افراد کو اس سے باہر رکھتی ہے۔ جبکہ آئندہ نسل کے پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے یہ گھر کی ملکیت کا
-
مختصر خبریں: جمعرات 28 اگست 2025
28/08/2025 Duración: 05minوسل بلور رچرڈ بوئل نے اے-ٹی-او میں قرض جمع کرنے کے غیر اخلاقی طریقوں کو بے نقاب کرنے کے بعد جیل جانے سے بچ گئے اور وفاقی حکومت نے 500 چیزوں پر محصولات کو ختم کرنے کے منصوبے کا خاکہ پیش کیا ہے۔
-
One of the biggest drivers of anti-gay slurs isn't actually homophobia - SBS Examines: ہم جنس پرستی کے خلاف توہین کے محرکات میں نفرت شامل نہیں ہے
28/08/2025 Duración: 06minFrom violent attacks targeting gay men to slurs on the sports field, homophobia has been making headlines. - ہم جنس پرست مردوں کو نشانہ بنانے والے پُرتشدد حملوں سے لے کر کھیل کے میدان میں توہین آمیز جملے تک، ہم جنس پرستی کے خلاف تفریق کو سرخیوں میں جگہ مل رہی ہے.
-
Australia - allergy capital of the world - آسٹریلیا – دنیا کے سب سے ذیادہ ’الرجی سے متاثرہ افراد’ کا گھر
28/08/2025 Duración: 06minThe number of Australians living with allergy has doubled in nearly 20 years, according to a new report, which examines the financial and personal costs of the chronic condition. Demand for services is unprecedented, and experts warn allergy does not just impact health - it can reshape sufferers’ lives. - ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق الرجی سے متاثرہ آسٹریلین افراد کی تعداد گزشتہ 20 سالوں میں دگنی ہو گئی ہے۔ اس رپورٹ میں الرجی سے ملکی معشیت پرمالی اور ذاتی اخراجات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ الرجی صرف صحت کو ہی متاثر نہیں کرتی بلکہ متاثرہ افراد کی زندگیوں کو بھی بدل سکتی ہے۔
-
کیا ’’مارچ فار آسٹریلیا‘‘ آسٹریلین اقدار کے منافی ہے؟
27/08/2025 Duración: 06minوزیر داخلہ ٹونی برک نے اتوار کے روز ملک بھر کے بڑے شہروں میں ہونے والے مارچ کی مذمت کرتے ہوئے اسے "سماجی ہم آہنگی کو تقسیم کرنے اور کمزور کرنے" کے طور پر بیان کیا ہے۔ آسٹریلیا میں مارچ سے قبل کچھ بھارتی بااثر افراد اور کمیونٹی رہنماؤں نے آسٹریلیا میں مقیم تارکین وطن پر زور دیا ہے کہ وہ گھر پر رہتے ہوئے خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کریں
-
مختصر خبریں: بدھ 27 اگست 2025
27/08/2025 Duración: 06minپینی وونگ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کرنا آسٹریلیا کی جمہوریت کے تحفظ کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے اور پولیس اب بھی ایک ایسے شخص کی تلاش کر رہی ہے جس پر علاقائی وکٹوریہ میں دو افسران کو گولی مار کر ہلاک کرنے کا شبہ ہے۔
-
پاکستان رپورٹ: دریائے ستلج، دریائے چناب اور راوی پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
27/08/2025 Duración: 07minدریائے ستلج، دریائے چناب اور راوی پر اونچے درجے کا سیلاب۔ ریسکیو اداروں نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ عمران خان کی ہدایت پر ارکان قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونا شروع ہوگئے۔ پی ٹی آئی رکن فیصل امین گنڈا پور نے اقتصادی امور، فوڈ سکیورٹی اور پارلیمانی ٹاسک فورس کی کمیٹیوں رکنیت سے استعفی دیدیا۔ عمران خان نے تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی بھی ہدایت کی ہے۔
-
Julian fell for a scam - now he's helping others to avoid being tricked - جولیان دھوکہ دہی کا شکار کیسے ہوئے اور اب وہ دوسروں کو کیسے فراڈ سے بچانے میں مدد کرتے ہیں؟
26/08/2025 Duración: 05minA new report by the Australian Competition and Consumer Commission has found fewer Australians are reporting scams in 2025, but more money has been lost. The report has found people from culturally and linguistically diverse backgrounds are more likely to suffer loss. - آسٹریلین کمپیٹیشن اینڈ کنزیومر کمیشن (ACCC) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، 2025 میں اگرچہ کم آسٹریلین افراد نے فراڈ یا اسکیمز کی شکایت کی ہیں، لیکن مالی نقصان میں پہلے سے ذیادہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ثقافتی اور لسانی طور پر متنوع پس منظر رکھنے والے افراد کے متاثر ہونے اور مالی نقصان اٹھانے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
-
What is forced marriage and what support is available in Australia? - جبری شادی کیا ہے اور آسٹریلیا میں کیا مدد دستیاب ہے؟
26/08/2025 Duración: 11minA forced marriage occurs when one or both individuals do not consent freely, often due to threats, coercion, deception, or if they are under 16 or those with mental incapacities. No matter how long you've been living here, it's vital to know: You have the right to choose who you marry. In this episode, we'll explore the difference between arranged and forced marriage and where you can turn for help if you or someone you know is affected. - جبری شادی اس وقت ہوتی ہے جب ایک یا دونوں افراد آزادانہ طور پر رضامندی نہیں دیتے، اکثر دھمکیوں، جبر، دھوکہ دہی کی وجہ سے، یا اگر وہ 16 سال سے کم ہیں یا ذہنی معذوری کے شکار ہیں تو ان سے زبردستی رضامندی لی جاتی ہے۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ آسٹریلیا میں کتنے عرصے سے رہ رہے ہیں، یہ جاننا بہت ضروری ہے: آپ کو یہ انتخاب کرنے کا حق ہے کہ آپ کس سے شادی کریں۔ اس ایپی سوڈ میں، ہم طے شدہ اور جبری شادی کے درمیان فرق کو دریافت کریں گے اور اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا متاثر ہوتا ہے تو آپ کہاں مدد کے لیے رجوع کر سکتے ہیں۔