Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editor: Podcast
  • Duración: 52:44:38
  • Mas informaciones

Informações:

Sinopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodios

  • Malnourished children in Gaza 'don't have the energy to cry': UNICEF - "غزہ کے جنگ زدہ بچوں کے پاس رونے کی طاقت بھی نہیں"

    18/03/2024 Duración: 06min

    Children in Gaza are already starving, with UNICEF warning more aid is urgently needed. But amid calls for the Israeli prime minister to stand down - including from top US politicians and Israeli protesters - Benjamin Netanyahu is pressing on with plans to invade Rafah by ground. - غزہ میں جاری جنگ کے باعث بچے بدستور شدید متاثر ہورہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے ادارے برائے اطفال نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتین یاہو تمام تر تنقید اور برطرفی کے مطالبات کے باوجود رفاح پٹے پر حملے کے فیصلے پر قائم ہیں۔

  • ہفتہ رفتہ جمعہ 15 مارچ : جوہری توانائی کا تنازعہ، فلسطینی وزیر اعظم کا انتخاب اور دیگر

    15/03/2024 Duración: 03min

    ہفتہ رفتہ کی خبریں جمعہ 15 مارچ : جوہری توانائی سے متعلق سیاست دانوں کے بیان پرCSIRO کا ردعمل، فلسیطینی انتظامیہ کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب، روس میں انتخابات اور وسائل کی تقسیم پر مختلف ریاستوں کے مابین بیان بازی۔

  • سپورٹس راونڈ اپ: پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز نے چوتھی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

    15/03/2024 Duración: 08min

    فاسٹ بولر نسیم شاہ نے شادی کے لیے والد سے وقت مانگ لیا اور پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک بار پھر تنازع کا شکار اور پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر تیسرا ہوم ورلڈ تھنڈر نیشن کپ جیت لیا۔

  • Federal Government admits it issued invalid visas to immigration detainees - وفاقی حکومت کی طرف سے امیگریشن میں قید افراد کو غلط ویزوں کے اجرا کا اعتراف

    14/03/2024 Duración: 04min

    The government has admitted it issued invalid visas to nearly 150 immigration detainees who were released after a High Court ruling. The latest developments have prompted fresh calls for the Immigration Minister to resign. - حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے امییگریشن کی حراست میں موجود تقریبا 150 قیدیوں کو غلط ویزا جاری کیا ہے جو ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد رہا ہوئے۔ اس پیشرفت کے بعد امیگریشن وزیر کے استعفے کے مطالبات میں اضافہ ہورہا ہے۔

  • تارکین وطن کی غیر ملکی پیشہ ورانہ قابلیت کو بہتر طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ

    14/03/2024 Duración: 08min

    آسٹریلیا کو ہنر مند افراد کی کمی کو دور کرنے کے لیے تارکین وطن کی بین الاقوامی قابلیت کو بہتر طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔ آسٹریلیا کی اقتصادی ترقی کی کمیٹی کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں ہنر مند تارکین وطن کی ضرورت ہے۔

  • نیوز فلیش 13 مارچ 2024: حکومت قانونی مداخلت کے بعد امیگریشن قیدیوں کو دوبارہ ویزا جاری کرنے پر مجبور

    13/03/2024 Duración: 04min

    یوکرین میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کی عمارت پر روسی میزائل حملے میں تین افراد ہلاک اور کھیل میں، ایک سابق سائیکلنگ اسٹار کو اپنی بیوی کی موت پر عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • پاکستان رپورٹ: پنجاب کے محکمہ داخلہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کیلئے دو ہفتے کی پابندی عائد کردی

    12/03/2024 Duración: 10min

    پاکستان میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی آخری مرحلے میں ہے۔ سندھ کی 9 رکنی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی جانب سے بلوچستان کابینہ سندھ کے ضمنی الیکشن کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی الیکشن 14 مارچ کو ہونے جارہے ہیں اور عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان قرضے کی نئی قسط کیلئے مذاکرات 14 سے 18 مارچ کے درمیان ہونگے۔

  • کیا آسٹریلینز جانتے ہیں کہ ان کے کاسمیٹکس میں کون سے کیمیکلز ہیں؟

    12/03/2024 Duración: 07min

    نیوزی لینڈ ان پر پابندی لگا رہا ہے، یورپی یونین انہیں مرحلہ وار ختم کر رہی ہے، اور امریکہ میں ریاستوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کاسمیٹکس میں پی ایف اے ایس کیمیکلز کے استعمال کو محدود کر رہی ہے. لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ جب 'ہمیشہ کے لیے' کیمیکلز کو محدود کرنے کی بات آتی ہے تو آسٹریلیا اس میں 'بہت پیچھے' ہے۔

  • The importance of understanding cultural diversity among Indigenous peoples - انڈیجنس افراد کا ثقافتی تنوع سمجھنا کتنا ضروری ہے

    12/03/2024 Duración: 08min

    Understanding the diversity within the First Nations of Australia is crucial when engaging with Aboriginal and Torres Strait Islander peoples and building meaningful relationships. - آسٹریلیا کی فرسٹ نیشنز کے اندر موجود تنوع کو سمجھنا ایب اوریجنل اور ٹورس اسٹریٹ آئی لینڈ کے لوگوں کے ساتھ روابط بڑھانے اور بامعنی تعلقات استوار کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

  • نیوز فلیش 12 مارچ 2024: برسبین کے شمال میں لگی آگ سے ایک لاش ملی ہے

    12/03/2024 Duración: 03min

    بھارت شہریت قانون نافذ کرہا ہے جس کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ مسلم مخالف ہے اور کھیل میں، کارلوس الکاراز کو یقین ہے کہ وہ انڈین ویلز ٹائٹل کا دفاع جاری رکھیں گے۔

  • For people in Gaza Ramadan marked by war and famine - غزہ میں رمضان کا آغاز جنگ اور قحط کے سائے میں

    12/03/2024 Duración: 05min

    Muslims around the world are beginning to observe Ramadan - a time of celebration and religious reflection - but for many people in Gaza, the festivities are instead being marked by war and famine. Thousands of Israeli police have been deployed around the Old City in Jerusalem, with local media reports saying many Palestinians have been prevented from entering the Al-Aqsa Mosque, one of the holiest sites in Islam. - ایک طرف بھوک اور جنگ میں گھِرے فلسطینیوں نے رمضان کا آغاز خوف و ہراس کی فضا میں کیا ہے تو دوسری طرف بیت المقّدس کے اطراف سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جا رہی ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت سے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، جو کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے۔یہ سب ایسے وقت میں ہورہا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں سہولت کاری کے لیے بات چیت تعطل کا شکار ہے۔

  • آسٹریلیا میں موٹاپے کے علاج کے طریقہ کار میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا مطالبہ

    11/03/2024 Duración: 04min

    ایک دہائی قبل کے مقابلے میں اب 2.5 ملین مزید آسٹریلینز موٹاپے کا شکار ہیں۔ وفاقی حکومت بچوں کو نشانہ بنانے والے جنک فوڈ اشتہارات کو محدود کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

  • Could artificial intelligence bring new hope to couples facing infertility? - کیا مصنوعی ذہانت بے اولاد جوڑوں کی نئی امید ہے؟

    11/03/2024 Duración: 07min

    IVF success rates used to be less than 10 per cent, but today around a third of women will have a baby in their first IVF cycle. Now, as artificial intelligence transforms our world, researchers hope it'll help further improve outcomes for people hoping to start a family. This is the second part in our series on the Future of Fertility. - ماضی میں آئی وی ایف کے ذریعے بانجھ پن کے کامیاب علاج کی شرح 10 فیصد سے کم تھی، لیکن آج تقریباً ایک تہائی خواتین آئی وی ایف کے اپنے پہلے سائیکل میں اولاد کی نعمت کے حصول میں کامیاب ہو رہی ہیں۔ ایک ایسے وقت جب مصنوعی ذہانت ہماری دنیا کو بدل رہی ہے، محققین کو امید ہے کہ اس سے خاندان شروع کرنے کی امید رکھنے والے لوگوں کے نتائج کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

  • Revamp your Ramadan: Exercise and diet tweaks for Success - رمضان میں ورزش اور ڈائیٹ پلان :معمولی تبدیلیوں سے روزے میں روحانی فوائید کے ساتھ جسمانی فوائید بھی حاصل کیجئے

    08/03/2024 Duración: 08min

    Even during fasting, keeping up with your gym routine, exercise, and diet plan is possible with slight adjustments. Experts suggest that tweaking daily habits can bring spiritual benefits and improve mental and physical health. Listen insights on this in the podcast. - رمضان میں باقاعدگی سے جمِ جانے والے، ورزش کرنے والے اور ڈائیٹ پلان پر عمل کرنے والے سب ہی روزے رکھنے کے ساتھ یہ معمولات برقرار رکھ سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اپنے روز مرّہ کے معمولات میں کچھ ردوبدل کرکے نہ صرف روحانی بلکہ دماغی و جسمانی صحت کے فوائید بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اس پوڈ کاسٹ میں سنئے ڈاکٹر محمد بلال اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔

  • ہفتہ رفتہ : 08 مارچ 2024: خواتین کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

    08/03/2024 Duración: 06min

    اسپین کا فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے لیے 20 ملین یورو کا اعلان ، بیلاریٹ کی رہائشی خاتون کے لئے تعزیتی تقریب ک انعقاد، حوثی باغیوں کے حملے میں پہلی ہلاکتیں۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں

  • What are Ramadan and Eid and how are they celebrated in Australia? - رمضان اور عید کیا ہے اور یہ آسٹریلیا میں کیسے منائے جاتے ہیں؟

    08/03/2024 Duración: 08min

    As Muslims in Australia and around the world observe Ramadan, a month-long period of devotion and fasting, in this episode, we explore the religious significance of this holy month.  - آسٹریلیا اور دنیا بھر میں مسلمان رمضان المبارک کا استقبال کررہے ہیں۔ اس ایپی سوڈ میں، ہم اس مقدس مہینے کی مذہبی اہمیت پر بات کریں گے۔

  • تعمیرات کے شعبے میں خواتین کی شمولیت ہاوسنگ کا مسئلہ حل کرنے میں مددگار ہوگی

    08/03/2024 Duración: 05min

    آسٹریلیا کے ہاؤسنگ بحران سے نمٹنے میں مدد کے لیے تعمیراتی شعبے میں مزید خواتین کی شمولیت کے مطالبے ایک مرتبہ پھر زور پکڑ رہے ہیں۔ ماسٹر بلڈرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں تعمیرات کے شعبے میں ماہرین کی کمی تعمیرات میں تاخیر پیدا کر رہی ہے اور نئے گھر کی تعمیر کی لاگت میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔

  • 'اپنے بچے کو کبھی کم نہ سمجھیں': نئی ویڈیو مہم میں دماغی فالج (Cerebral palsy) کے بارے میں آگاہی

    07/03/2024 Duración: 05min

    دماغی فالج بچپن میں سب سے عام جسمانی معذوری ہے جس کی آسٹریلیا میں ہر 1000 میں سے ایک بچے میں تشخیص ہوتی ہے۔ ایک نئی ویڈیو مہم میں اس حالت کے بارے میں مزید آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • نیوز فلیش 07 مارچ 2024: سمانتھا مرفی کی گمشدگی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

    07/03/2024 Duración: 03min

    ایسبسٹوس ٹریسنگ آپریشن سے سڈنی میں آلودہ ملچ والے 75 مقامات کا انکشاف ہوا ہے اور کھیل میں، آسٹریلین اولمپک ٹیم نے آئندہ پیرس کھیلوں کے لئے اپنی سرکاری یونیفارم کی رونمائی کر دی ہے۔

  • نیوز فلیش:06 ،مارچ 2024:آسٹریلین معیشت نے دسمبر کی سہ ماہی میں ترقی کی ہے

    06/03/2024 Duración: 02min

    حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور امتیازی سلوک کے الزامات ، کنٹاس پر بھاری جرمانہ عائد , دسمبر کی سہ ماہی میں آسٹریلین معیشت نے ترقی کی ہے ,نجی بیمہ اداروں کو پریمیم بڑھانے کی اجازت پر حزب اختلاف کی حکومت پر کڑی تنقید. مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں

página 25 de 25